شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پاناما کیس : پارٹی رہنماوں کا عمران خان کو عدالت میں خود دلائل دینے کا مشورہ

پاناما کیس : پارٹی رہنماوں کا عمران خان کو عدالت میں خود دلائل دینے کا مشورہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاناما لیکس کیس کی پیروی سے حامد خان کی معذرت کے بعد پی ٹی آئی قیادت میں نئی سوچ پیدا ہو گئی۔ پارٹی رہنماو¿ں نے عمران خان کو وکلاءپر انحصار کرنے کی بجائے سپریم کورٹ میں خود دلائل دینے کا مشورہ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق حامد خان نے پاناما کیس کی پیروی چھوڑی تو پی ٹی آئی کو بابر اعوان کو بھی لیگل ٹیم کا حصہ بننا پڑا۔ اب پارٹی میں نئی سوچ جنم لے رہی ہے۔ بعض پارٹی رہنماوں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی پیروی خود کریں۔ ساتھی رہنماوں کا مشورہ ہے کہ پاناما کیس میں آپ خود درخواست گزارہیں۔عدالت کے روبرو دلائل دے سکتے ہیں تاہم لیگل ٹیم کو معاونت کے لیے ساتھ رکھیں۔ پارٹی رہنماوں نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ اگرشیخ رشید اپنا کیس سپریم کورٹ میں خود لڑ سکتا ہے تو آپ کیوں نہیں۔ قانون بھی درخواست گزار کو ججز کے سامنے پیش ہوکر دلائل دینے کی اجازت دیتا ہے۔

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!