شہ سرخیاں
Home / پاکستان / نئے آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی وزیر اعظم سے ملاقات

نئے آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی وزیر اعظم سے ملاقات

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم نوازشریف سے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ویزاعظم ہاوس میں الگ الگ  ملاقات کی۔نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات وزیراعظم نوزشریف سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم نوازشریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی جبکہ ملاقات میں وزیر اعطم نے انہیں ترقی پانے پر مبارکباد دی۔ ملاقا ت کے دوران ملکی سلامتی کے امور سمیت آئندہ در پیش چیلنج کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔واضح رہے وزیراعظم نوازشریف نے لیفٹننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹننٹ جنرل جنرل زبیر محمود حیات کو جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا ہے جس کے بعد کئی ہفتوں سے جاری افواہوں اور اندازوں نے دم توڑ دیا

x

Check Also

نوازشریف کوگرفتارکیاجائے: طاہر القادری کا مطالبہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مطالبہ کیا ہے ...