شہ سرخیاں
Home / پاکستان / سینئر ترین جنرل کو کم ہی پاک فوج کا سربراہ بننے کا موقع ملا
loading...
سینئر ترین جنرل کو کم ہی پاک فوج کا سربراہ بننے کا موقع ملا

سینئر ترین جنرل کو کم ہی پاک فوج کا سربراہ بننے کا موقع ملا

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاک فوج کے سب سے اہم عہدے کا انتخاب ہمیشہ سینئر جرنیلوں میں سے ہوا۔ جنرل ایوب آرمی چیف بنے تو سینیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر پر تھے۔ جنرل محمد موسیٰ بھی چوتھے نمبر سے فوج کے سربراہ بنے۔جنرل یحیٰ خان تیسری پوزیشن سے اوپر آئے۔ جنرل گل حسن تیسرے نمبر سے سپہ سالار مقرر ہوئے۔ جنرل ٹکا خان کا نمبر پہلا تھا۔جنرل ضیاء الحق آٹھویں نمبر سے پہلے پر لائے گئے۔ جنرل اسلم بیگ چیف بنے تو سب سے سینیئر تھے۔ جنرل آصف نواز جنجوعہ کا بھی سینیارٹی لسٹ میں پہلا نمبر تھا۔جنرل وحید کاکڑ سینیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پر تھے۔ جنرل جہانگیر کرامت بھی سینیارٹی لسٹ میں ٹاپ پر تھے۔ پرویز مشرف تیسری پوزیشن پر تھے۔جنرل اشفاق پرویز کیانی کو دوسرے نمبر سے پہلے پر لایا گیا۔ جنرل راحیل شریف بھی تیسری پوزیشن سے پہلی پر آئے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی چیف بنے تو سینیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر پر تھے

 

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top