شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ہملٹن ٹیسٹ: پاکستان 216رنز پر آل آؤٹ

ہملٹن ٹیسٹ: پاکستان 216رنز پر آل آؤٹ

ہملٹن (نمائندہ سپورٹس) ہیملٹن ٹیسٹ میں کیویز کے حملے سے پاکستانی بیٹنگ کے ستون لرز اٹھے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹیں گرتی رہیں۔ بابر اعظم کے سوا کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔تفصیلات کے مطابق ہیملٹن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستانی بیٹنگ کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ پیسرز نے نئی گیند سے مہمانوں کا جینا محال کر دیا۔ پاکستان نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز چھہتر رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ پاکستان کے آوٹ ہونے والے چھٹے بلے باز سرفراز تھے جو ایک سو انتیس کے مجموعی اسکور پر اکتالیس رنز بنا کر وینگر کا شکار بنے۔پاکستان کی ساتویں وکٹ 192 کے سکور پر گری جب سہیل خان 37 رنز بنا کر ساؤتھی کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔ آٹھویں وکٹ وہاب ریاض کی تھی جو بغیر کوئی رنز بنائے 193 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ محمد عامر کی صورت میں گری جبکہ عمران خان آؤٹ ہونیوالے آخری کھلاڑی تھے۔اس طرح پوری ٹیم 216رنز پر آئوٹ ہو گئی۔ بابر اعظم نوے رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ یوں نیوزی لینڈ کو پاکستان پر پچپن رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے دوسرے دن کے کھیل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئی تھی۔

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...