شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / جنرل قمر جاوید انتہائی شاندار اور پیشہ ورانہ فوجی ہیں، سابق بھارتی آرمی چیف
loading...
جنرل قمر جاوید انتہائی شاندار اور پیشہ ورانہ فوجی ہیں، سابق بھارتی آرمی چیف

جنرل قمر جاوید انتہائی شاندار اور پیشہ ورانہ فوجی ہیں، سابق بھارتی آرمی چیف

نئی دلی(ڈیسک نیوز) سابق بھارتی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی کارکردگی کے معترف نظر آتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید انتہائی شاندار اور پیشہ ورانہ فوجی افسر ہیں۔سابق بھارتی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کارکردگی انتہائی پیشہ ورانہ اور شاندار رہی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں میرے ساتھ کام کیا تھا جہاں ان کی کارکردگی ناقابل بیان رہی تاہم ایک فوجی آفسر ملک سے باہر مختلف انداز میں کام کرتا ہے کیونکہ وہ وہاں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہا ہوتا ہے اور جب بات ملک کے مفاد کی ہوتو اس کا طرز عمل الگ ہوتا ہے لہذا اب بھارت کو صبر سے کام لینا ہو گا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top