شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرو:جماعت اسلامی بھائی پھیرو میں دو نئے ارکان کا اضافہ
loading...
بھائی پھیرو:جماعت اسلامی بھائی پھیرو میں دو نئے ارکان کا اضافہ

بھائی پھیرو:جماعت اسلامی بھائی پھیرو میں دو نئے ارکان کا اضافہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)جماعت اسلامی بھائی پھیرو میں دو نئے ارکان کا اضافہ ۔جماعت اسلامی کی منزل ملک میں شاندار اسلامی انقلاب ہے۔دیانتدار اور اہل قیادت ہی پاکستان کوموجودہ سیاسی اور معاشی بحران سے نکال سکتی ہے۔ انڈیا کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔امیر ضلع کا خطاب ۔ان خیالات کا اظہار امیرجماعت اسلامی ضلع قصورراؤ اختر علی نے نے بھائی پھیرو کے ارکان اور کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے جس میں غریب اور کمزوروں کو بھی وہی حقوق حاصل ہوں جو وزیروں اورمشیروں کو حاصل ہوتے ہیں ۔ ہماری منزل ملک میں شاندار اسلامی انقلاب ہے ،مدینہ منورہ کی اسلامی ریاست جس کا نمونہ ہے۔ عوام کی گردنوں پر سوار جاگیردار، وڈیرے چڑھتے سورج کے پجاری ہیں جو بار بار پارٹیاں بد ل کر نئے چہروں کے ساتھ اقتدار پر قبضہ کر لیتے ہیں۔ جب تک اقتدار کے ایوانوں پر ان ٹولوں کا قبضہ ہے ملک کے حالات تبدیل نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی جدوجہد نظام کی تبدیلی کی جدوجہد ہے۔جماعت اسلامی کے پاس اسلام کا مکمل نظام موجود ہے اور ہم قرآن وسنت کی بالادستی ،تقویٰ،علم اور خدمت کا پیغام لے کر عوام کے سامنے آئے ہیں اور قوم کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ حقیقی تبدیلی صرف اسلامی نظا م اور دیانت دار قیادت کے ذریعے ہی ممکن ہے اور امن اور عافیت صرف اللہ کی پناہ میں ہی حاصل ہوسکتی ہے۔ دیانت دار اور اہل قیادت ہی پاکستان کو موجودہ سیاسی اور معاشی بحران سے نکا ل سکتی ہے۔اجلاس سے قیم ضلع سردار نوراحمد ڈوگر ،مقبول حسین کمبوہ،اور صدیق فانی نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے اقتدار کے لیئے پاکستان کی سا لمیت اوربقاء کو داؤ پر لگانے والے ملک کے وفا دار نہیں ہو سکتے۔ ،قوم کو اب ان کے چنگل سے نکلنا ہو گا۔ جماعت اسلامی قوم کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے انشا ء اللہ قوم کو متبادل قیا دت فراہم کرے گی۔اجلاس میں جماعت اسلامی کے دو نئے ارکان احمد جمال اور محمد یونس نے حلف اٹھایا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats