شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پنجاب کابینہ میں توسیع، 11 وزرا آج حلف اٹھائیں گے
loading...
پنجاب کابینہ میں توسیع، 11 وزرا آج حلف اٹھائیں گے

پنجاب کابینہ میں توسیع، 11 وزرا آج حلف اٹھائیں گے

لاہور(پاک نیوز)پنجاب کابینہ میں توسیع کردی گئی ہے۔ گیارہ ایم پی ایز کو وزارتیں سونپی جائیں گی۔ سلمان رفیق کو طویل عرصہ مشیر صحت رہنے کے بعد وزارت کی کرسی  ملے گی۔ تین مشیر اور دو معاون خصوصی بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت میں نئے وزراء کا اضافہ کردیا گیا۔ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور ترجمان پنجاب حکومت کو وزارتیں سونپی جائیں گی جبکہ سابق صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ شہید کے بیٹے جہانگیر خانزادہ اورپنجاب حکومت کی ترجمانی کے فرائض ادا کرنے والے زعیم قادری بھی وزارت سنبھالیں گے۔ دیگر وزراء میں امان اللہ خان شادی خیل، سید رضا علی گیلانی، ملک احمد یار ہنجرا، اعجاز احمد، محمد نعیم اختر خان، شیخ علاءالدین اور منشا ء اللہ بٹ اور ایک خاتون نغمہ مشتاق شامل ہیں۔ پنجاب کابینہ کے نئے وزرا آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔دوسری جانب ایم پی اے خواجہ عمران نذیر، رانا مقبول احمد اور عزم الحق وزیراعلیٰ پنجاب کے نئے مشیر مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ایم پی اے محمد احمد خان، اور رانا محمد ارشد معاون خصوصی کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top