شہ سرخیاں
Home / پاکستان / وزیر اعظم نواز شریف سے چیف آف آرمی سٹا ف جنرل راحیل شریف کی الوداعی ملاقات
loading...
وزیر اعظم نواز شریف سے چیف آف آرمی سٹا ف جنرل راحیل شریف کی الوداعی ملاقات

وزیر اعظم نواز شریف سے چیف آف آرمی سٹا ف جنرل راحیل شریف کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)وزیر اعظم نواز شریف سے چیف آف آرمی سٹا ف جنرل راحیل شریف کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیر اعظم نے ان کی خدمات کو سراہا۔  آرمی چیف جنرل راحیل شریف الوداعی ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاوس تشریف لائے جہاں نواز شریف نے ان کا پر تپا ک استقبال کیا ،اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف نے بے حد گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف نے اپنی تین سالہ مدت کے دوران کیے جانے والے اقدامات ، کراچی آپریشن اور آپریشن ضرب عضب پر روشنی ڈالی ۔ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن سے دہشت گردی کوکم کرنے میں مدد ملی اور یہ آپریشن جاری رہیں گے ۔اس موقع پر نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات کر سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان ،آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے ذریعے امن وامان بحال کرنے پر جنرل راحیل کی خدمات گراں قدر ہیں ۔ملاقات کے بعد جب آرمی چیف وزیر اعظم ہاوس سے روانہ ہوئے تو نواز شریف نے گیٹ پر آکر آرمی چیف کو رخصت کیا

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top