شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے بارہ میں سے گیارہ وزرا نے حلف اٹھالیا
loading...
پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے بارہ میں سے گیارہ وزرا نے حلف اٹھالیا

پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے بارہ میں سے گیارہ وزرا نے حلف اٹھالیا

لاہور(پاک نیوز)پنجاب کابینہ میں نئے شامل ہونےوالے بارہ میں سے گیارہ وزراء نے حلف اٹھالیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراءنےحلف اُٹھالیا۔حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس میں ہوئی جس میں گورنرپنجاب رفیق رجوانہ نے نئے وزرا سےحلف لیا جب کہ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف سپیکررانامحمداقبال خاں ،وزیرقانون راناثناء اللہ اورچیف سیکرٹری زاہدسعید نے شرکت کی۔ نئےوزراءمیں جہانگیرخانزادہ،نغمانہ مشتاق،خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر،امانت اللہ شادی خیل،علاؤالدین اورمنشاءاللہ بٹ شامل ہیں۔مہراعجازاحمد،سیدزعیم قادری،محمدنعیم اختربھابھہ اورملک احمدیارہنجرانے بھی حلف اٹھالیا۔حلف برداری کے بعدخواجہ عمران نذیرنے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مل کر کام کریں گے اورملکی ترقی میں اپناکرداراداکریں گے۔انہوں نےکہاکہ وہ ایمانداری سے کام کرنے کی کوشش کریں گے۔جبکہ اس موقع پر زعیم قادری نےکہاکہ انتہائی خوشی ہے کہ مخلص اورادنیٰ کارکنوں کو وزارتیں دی گئی ہیں،قیادت کے اعتمادپرپورااتریں گے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top