شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / موٹر وے بیٹ نمبر 13جمبرکے زیر اہتمام ٹریفک آگاہی پروگرام
loading...
موٹر وے بیٹ نمبر 13جمبرکے زیر اہتمام ٹریفک آگاہی پروگرام

موٹر وے بیٹ نمبر 13جمبرکے زیر اہتمام ٹریفک آگاہی پروگرام

بھائی پھیرو(نامہ نگار)نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی 19ویں سالگرہ کے سلسلہ میں موٹر وے بیٹ نمبر 13جمبر کلاں کے زیر اہتمام ٹال پلازہ پر ٹریفک آگاہی پروگرام کے تحت تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی رانا نذیر حسین تھے جنہوں نے سست رفتارگاڑیوں اور موٹر سائیکل رکشاؤں کے پیچھے ریفلیکٹرا سٹکر چسپاں کئے اور انہیں ہدائت کی کہ وہ اپنی گاڑیاں انتہائی بائیں جانب چلائیں تاکہ کسی قسم کا کوئی حادثہ رو نما نہ ہوسکے انہوں نے ٹریکٹر ٹرالی مالکان کو ہدائت کی وہ رات کے وقت اپنی گاڑیوں کی لائٹیں مدھم رکھیں بلکہ رات کی تاریکی میں ٹریکٹر ٹرالیاں بند رکھیں ۔موٹر وے پر چلنے والے مسافروں کے مطابق جب سے پاکستان میں موٹر وے پولیس آئی ہے حادثات مین کافی حد تک قابو پایا جاچکا ہے ہم موٹر وے پولیس کی 19ویں سالگرہ پر انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔آخر میں انہوں نے مختلف گاڑیوں میں سفر کرنے والے کمسن بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔انہوں نے کہا کہ موٹر وے پولیس ڈی آئی جی مرز ا فاران بیگ اور ایس ایس پی مسرور عالم کولاچی کی خصوصی ہدائت پر ہفتہ ٹریفک آگاہی منا رہے ہیں بعد ازاں انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان موٹر وے پولیس دنیا کی سب سے عظیم موٹر وے پولیس شمار ہونے لگی ہے موٹر وے پولیس کے اہلکار دن رات نہ صرف ٹریفک کو رواں رکھتے ہیں بلکہ ملتان روڈ پر ہونے والی وارداتوں پر بھی کڑی نظر رکھتے ہیں،مزید انہوں نے کہا کہ پو ری دنیا میں روڈ حادثات کے حوالہ سے پا کستان دنیا کا تیسرا بڑ ملک تھا مگر الحمداللہ اب اس کا پچاسویں نمبر پر ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد اسے زیرو پر لے کر آئیں گے۔ اس موقع پر ایڈ من آفیسرز محمد عظیم ،رانا خورشید ،اور دوسرے افسران بھی موجود تھے ۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats