شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / نیوزی لینڈ نے 30سال بعد پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ نے 30سال بعد پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی

ہملٹن (نمائندہ سپورٹس) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں ہرا کر تیس سال ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آخری اننگز میں پاکستان کو جیت کے لئے تین سو انہتر رنز درکار تھے لیکن پوری ٹیم دو سو تیس رنز پر آئوٹ ہو گئی۔ سمیع اسلم 91رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔کپتان اظہر علی نے 58، بابر اعظم 16، سرفراز احمد 19، یونس خان 11، محمد رضوان 13 اور سہیل خان نے آٹھ رنز بنائے۔ اسد شفیق، محمد عامر، وہاب ریاض اور عمران خان صفر پر آئوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ویگنر نے تین، سائوتھی اور سینٹر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 271 اور دوسری اننگز میں 313 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان نے بالترتیب 216 اور 230 رنز بنائے۔ اس طرح نیوزی لینڈ نے ہملٹن ٹیسٹ 138رنز سے جیت کر پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے شکست دیدی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے اپنی سرزمین پر پاکستان کو تیس سال بعد شکست دی ہے۔

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...