شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرو:قرآنی تعلیمات کی تشریح کیلیے سنت نبوی پر عمل کرنا ایمان کا لازمی جز ہے ۔،علمااکرام
loading...
بھائی پھیرو:قرآنی تعلیمات کی تشریح کیلیے سنت نبوی پر عمل کرنا ایمان کا لازمی جز ہے ۔،علمااکرام

بھائی پھیرو:قرآنی تعلیمات کی تشریح کیلیے سنت نبوی پر عمل کرنا ایمان کا لازمی جز ہے ۔،علمااکرام

بھائی پھیرو(نامہ نگار)قرآنی تعلیمات کی تشریح کیلیے سنت نبوی پر عمل کرنا ایمان کا لازمی جز ہے ۔قرآن و سنت کا دامن مضبوطی سے تھام لیں تو ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ حدیث کا انکار قرآن کا انکار ہے۔ان خیالات کا اظہار لجنۃ العلماء السّلفیہ بھائی پھیرو کے زیراہتمام ایک عظیم الشّان کتاب وسنّت کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے معروف علماء کرام مولانا عبداللہ نثارآف گوجرانوالہ، مولاناپروفیسر عبدالرزاق ساجد آف فیصل آباد، مولاناعبدالرحمان شاہین آف ملتان ،مولاناقاری غلام اللہ شارق، مولانامحمد زبیر شاکر ا و دیگر علماء کرام نے اپنے اپنے خطابات میں کیا۔حنیف شادی ہال میں منعقدہ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔کانفرنسکے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علمائے اکرام نے کہا کہ قرآن و سنت ہی مسلمانوں کے ایمان کا لازمی جزو ہے ۔اللہ تعالی نے وحی کے ذریعے انسانیت کی فلاح کیلیے اپنے آخری نبی کو ایک پیغام قرآن کی شکل میں عطا کیا اور اس پیغام کی تشریح اللہ کے آخری نبیﷺنے اپنے قول اور فعل سے کی اور اس پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے کیلیے جدو جہد کی۔جب سے مسلمانوں نے قرآن و سنت کی بجائے اپنی اپنی تشریحات پر عمل کرنا شروع کیا تو مسلمان فرقوں میں بٹتے چلے گئے۔صحابہ اکرام نے قرآن و سنت کا دامن مضبوطی سے تھامے رکھا اور ایک جسد واحد کی طرح کفار کا مقابہ کیا تو وہ دنیاو آخرت میں سرخرو ہو گئے اور دنیا بھر کے حکمران بن گئے۔مگر آج ہم فرقوں میں بٹ کر دنیا بھر میں ذلیل و خوار ہورہے ہیں۔اگر آج بھی مسلمان قرآن و سنت کی بنیاد پر متحد ہو جائیں تو دنیا بھر کے امام بن جائیں۔علمائے اکرام نے کہا کہ قرآن سنت کی تعلیمات پر سارے مسلمانوں کا اتفاق ہے اور کوئی بھی کلمہ گو ان بنیادوں سے انکار نہیں کر سکتا۔بلکہ قرآن و سنت کا انکار کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے۔علمائے اکرام نے کہا کہ ہمیں قرآن و سنت کی دعوت کو پھیلانے کیلیے جدو جہد کرنی چاہیے کیونکہ یہی اللہ کا حکم ،نبیﷺ کا فرمان اور صحابہ اکرام کا شیوہ ہے۔کانفرنس میں جماعت اسلامی کے رہنما حاجی محمد رمضان،اہلحدیث یوتھ فورس کے نعیم احمد ناصر،مولانا یوسف ندیم اور دیگر مذہبی جماعتوں کے نمائندہ افراد نے بھی شرکت کی۔آخر میں ادارہ فرقان محلہ بلال پورہ کے مہتمم مولانامحمد زبیر شاکر نے امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلیے دعا کروائی

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats