شہ سرخیاں
Home / پاکستان / لاہور ہائی کورٹ نے پاک ترک اسکولز کے اساتذہ کی ملک بدری روک دی
loading...
لاہور ہائی کورٹ نے پاک ترک اسکولز کے اساتذہ کی ملک بدری روک دی

لاہور ہائی کورٹ نے پاک ترک اسکولز کے اساتذہ کی ملک بدری روک دی

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پاک ترک اسکولز کےاساتذہ کی ملک بدری کےحکم پر عمل درآمد روکتے ہوئے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سترہ جنوری تک جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں پاک ترک اسکول کے اساتذہ کی بر طرفی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جسٹس شمس محمودمرزا نے درخواست کی سماعت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اساتذہ کی ملک بدری سےپاک ترک فائونڈیشن کے اسکولوں میں گیارہ ہزار طلبہ متاثر ہونگے جبکہ یہ قانونی نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ طلبا سے تعلیم کا حق چھیننا آئین کےتحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہےدرخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پاک ترک فاؤنڈیشن کےاسکولوں کی بندش کوروکا جائے اور ترک اساتذہ کی پاکستان بدری کے احکامات کالعدم قراردیئےجائیں،جس پر ہائی کورٹ نےایک سوتین اساتذہ کی ملک بدری کے احکامات روکتے ہوئے وزارت داخلہ کو مزید سماعت کے لیے نوٹس جاری کردیئے

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top