شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ٹیکسلا:سینیٹر محمد طلحہٰ محمود کی قیادت میں 9 رْکنی چائنیزانویسٹمینٹ گروپ کے وفد کی گوادر آمد
loading...
ٹیکسلا:سینیٹر محمد طلحہٰ محمود کی قیادت میں 9 رْکنی چائنیزانویسٹمینٹ گروپ کے وفد کی گوادر آمد

ٹیکسلا:سینیٹر محمد طلحہٰ محمود کی قیادت میں 9 رْکنی چائنیزانویسٹمینٹ گروپ کے وفد کی گوادر آمد

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے )سینیٹر محمد طلحہٰ محمود کی قیادت میں 9 رْکنی چائنیزانویسٹمینٹ گروپ کے وفد کی گوادر آمدسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے چیئرمین سینیٹر محمد طلحہٰ محمود نے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ خطے کو معاشی اور سماجی مسائل کے حل اور تیز تر ترقی کیلئے ایشیائی ممالک کو علاقائی تعاون پر مر تکز حکمت عملی اِختیار کرنی ہو گی۔ پاکستان اور چائنا کی دوستی مثالی اور تاریخی ہے، ہماری خواہش ہے کہ باہمی تعاون کی نئی راہیں ہموار کی جائیں اور دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے۔ سینیٹر طلحہٰ محمود نے وفد کے ہمراہ گوادرڈیویلیپمنٹ اتھارٹی کے مین آفس کا بھی دورہ کیا جہاں GDA کے ڈائریکٹر ایڈمن میجر سلیم بلوچ نے وفد کو سی پیک کے حوالے سے بریفنگ دی اور وفد کو آگاہ کیا کہ سی پیک کے اوپر کام تیزی سے جاری ہے۔ بعد ازاں وفد نے گوادر ڈیویلیپمنٹ پبلک ہایئر سیکینڈری سکول اور گوادر دیویلیپمنٹ ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ کرنل صدیق نے وفد کو پاکستان آرمی اور وزارتِ صحت اور تعلیم کی جانب سے گوادر کے عوام کیلئے کئے گئے صحت اور تعلیم کے انتظامات پر بریفنگ دی۔چینی وفد گزشتہ چند دنوں سے پاکستان کے دورے پر ہے اور انتہائی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کر چْکا ہے۔ جن میں صدر آزاد کشمیر مسعود خان، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری، گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان، مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز، منسٹر انڈسٹریز & پروڈکشن غلام مرتضیٰ خان جتوئی، منسٹر کامرس اینجینیئر خرم دستگیر خان، منسٹر پورٹس & شِپنگ میر حاصل خان بزنجو، منسٹر سیفران جنرل عبدالقادر بلوچ، چیئرمین پرائیویٹائیزیشن کمین محمد زْبیر اور لیڈر آف دی ہاو190س سینیٹ جناب راجہ ظفر الحق شامل ہیں۔وفد نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے سی پیک اور چایئنیز کے لئے کیئے گئے اقدامات کو سراہا۔ سینیٹر طلحہٰ نے کہا کہ حکومت کو صحت اور تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کرنی ہو گی کیونکہ ایک پڑھا لکھا اور صحت مند معاشرہ ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔انہوں نے بلوچستان حکومت کی جانب سے گوادر میں صحت اور تعلیم کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اْنہیں تسلی بخش قرار دیا۔ سینیٹر طلحہٰ نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کو کامیاب بنانے کے لئے پاک فوج نے ایک انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے اور میں اسکے لئے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats