شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرو:ڈاکٹر داؤد پرویز کی رہائش گاہ پرپاکستان ادبی فورم کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ
loading...
بھائی پھیرو:ڈاکٹر داؤد پرویز کی رہائش گاہ پرپاکستان ادبی فورم کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ

بھائی پھیرو:ڈاکٹر داؤد پرویز کی رہائش گاہ پرپاکستان ادبی فورم کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو میں پاکستان ادبی فورم کے سالانہ مشاعرہ میں پنجاب بھر سے نامور ادیبوں اور شاعروں کی شرکت، چھوٹے سے شہر میں بڑے مشاعرے کی مہمان شاعروں کی طرف سے تعریف۔ساری رات چلنے والے مشاعرے میں سامعین نے جی بھر کے داد دی۔۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو میں ڈاکٹر داؤد پرویز کی رہائش گاہ پرپاکستان ادبی فورم کے زیر اہتمام ایک محفل مشاعرہ منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر سے نامورادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی۔اشتیاق اثر ،یاسین یاس اور زاہد صدیقی نے یہ پروگرام بھائی پھیرو پریس کلب کے تعاون سے تشکیل دیا ۔مشاعرے میں سامعین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ نقابت کے فرائض نوجوان شاعر زاہد صدیقی نے ادا کیے۔مہمانان خصوصی میں جواز جعفری،فدا بخاری،اور حاجی محمد رمضان شامل تھے۔سب سے پہلے مقامی شعرا انجم رانا،گوہر مقصور،یاسین یاس،عمران سحر،اشتیاق اثر،ڈاکٹر حسن رضا،اللہ رکھا ابر،ملک صدیق فانی ،نے اپنا اپنا کلام سنایا اور لوگوں سے داد وصول کی۔مقامی شعرا کے بعد مہمان شعرا کی باری آئی تو سامعین کا جوش و خروش دیدنی تھا۔جواز جعفری،فدا بخاری،احسان رانا،سید اقبال بخاری،خواتین شعرا فاطمہ غزل،لبنی صفدر،نورین،ارشاد سندھو،گوہر وریا،جمیل احمد جمیل،فراست بخاری،راشد تاثیر،شکیل عادل،شریف چیمہ اور دیگر کئی شعرا نے اپنا اپنا کلام سنایا اور محفل کو گرمایا۔ساری رات چلنے والے مشاعرہ میں آخر تک سامعین کی بڑی تعداد موجود رہی اور خوبصورت کلام پر خوب خوب داد دیتے رہے۔ اور سرد موسم میں مشاعرہ کے منتظمین وقفہ وقفہ گرما گرم چائے سے حاضرین کو گرماتے رہے۔آخر میں مشاعرہ کے مہمان خصوصی اور پاکستان ادبی فورم کے سرپرست حاجی محمد رمضان نے بڑے خوبصورت انداز میں آنے والے مہمانوں کے کلام پر منظوم تبصرہ کر کے سامعین سے داد وصول کی،انہوں نے شاعروں،ادیبوں،اہل خانہ کے ڈاکٹر داؤد پرویز،مقبول حسین کمبوہ ،بھائی پھیرو پھیرو پریس کلب کے عبدالستار ساقی،نعیم سلطان اور سید بابر مشہدی اور سامعین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔اس طرح یہ مشاعرہ بھائی پھیرو کی ادبی تاریخ کا ایک یادگار مشاعرہ بن گیا جو مدتوں یاد رکھا جائے گا

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top