شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سبی:جھگیاں جلانے کاجرم ثابت ہونے پرتین ملزمان کو دو دو مرتبہ عمر قید اور دودو لاکھ روپے جرمانے کا حکم
loading...
سبی:جھگیاں جلانے کاجرم ثابت ہونے پرتین ملزمان کو دو دو مرتبہ عمر قید اور دودو لاکھ روپے جرمانے کا حکم

سبی:جھگیاں جلانے کاجرم ثابت ہونے پرتین ملزمان کو دو دو مرتبہ عمر قید اور دودو لاکھ روپے جرمانے کا حکم

سبی(نمائندہ خصوصی ایڈیشنل سیشن جج ون ظہور احمد لانگو کی عدالت نے ریلوے اسٹیشن کے قریب جھگیوں کو جلانے کا جرم ثابت ہونے پر آئی ڈبلیو او ریلوے ملک بابر سمیت تین ملزمان کو دو دو مرتبہ عمر قید اور دودو لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا استغاثہ کے مطابق اپریل 2014کو آئی ڈبلیو او ریلوے ملک بابر ،اے آئی ڈبلیو او عدنان نذیر اور غلام رسول ہاڑہ نے دیگر عملہ کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن کے قریب قائم ریلوے اراضی کو خالی کرانے کیلئے خانہ بدوشوں کی جھگیوں کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں متعدد جھگیاں جل گئیں جبکہ جھگیوں میں رکھے ہوئے تین قرآن پاک شہید اور گھریلو سامان سمیت پانچ لاکھ روپے نقد جل کر خاکستر ہوگئے تھے صدر تھانہ سبی میں ملزمان آئی ڈبلیو اوریلوے ملک بابر، اے آئی ڈبلیو او عدنان نذیر اور غلام رسول ہاڑہ کے خلاف مقدمہ مسماۃ نازنین کی مدعیت میں درج ہوا مقدمہ معزز عدالت میں زیر سماعت رہا جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت نے تینوں ملزمان کو دو دو مرتبہ عمر قید اور دو دو لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا ،

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top