شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ٹیکسلا:سینیٹر طلحہ محمود کا چینی وفد کے ہمراہ نیو گوادر ایئر پورٹ کا دورہ اور ترقیاتی کام کا جائزہ
loading...
ٹیکسلا:سینیٹر طلحہ محمود کا چینی وفد کے ہمراہ نیو گوادر ایئر پورٹ کا دورہ اور ترقیاتی کام کا جائزہ

ٹیکسلا:سینیٹر طلحہ محمود کا چینی وفد کے ہمراہ نیو گوادر ایئر پورٹ کا دورہ اور ترقیاتی کام کا جائزہ

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے ) سینیٹر طلحہ محمود کا چینی وفد کے ہمراہ نیو گوادر ایئر پورٹ کا دورہ اور ترقیاتی کام کا جائزہ، گوادر کی مستحق خواتین میں سینیٹر محمد طلحہٰ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے سلائی مشینوں کی تقسیم،گوادرمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے چیئرمین سینیٹر محمد طلحہٰ محمود نے کہناتھا کہ اگر سی پیک کو کامیاب بنانا ہے تو ہمیں سب سے پہلے بلوچستان اور خاص کار گوادر کے عوام کی محرومیوں کو ختم کرنا ہوگا۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹر محمد طلحہٰ محمود فوؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام گوادر ڈسٹرکٹ کونسل حال میں غریب ہُنر مند خواتین کے درمیان سینکڑوں سلائی مشینوں کی تقسیم کے دوران کیا۔ اس دوران سی پیک کونسل بیجنگ کے ایگزیکٹیو چیئرمین مسٹر ذاو گو بن بھی اپنے چائنیز وفد کے ہمراہ تھے۔ 9 رُکنی چائنیزگروپ نے سینیٹر محمد طلحہٰ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کی غریب عوام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ کابینہ کمیٹی سینیٹر محمد طلحہٰ محمود فاؤنڈیشن کے نام سے ایک فلاحی ادارہ بھی چلا رہے ہیں جس کا مقصد پاکستان میں غریب عوام کی خدمت کرناہے۔ گوادر میں ہُنر مند خواتین کے درمیان سلائی مشینوں کی تقسیم بھی اُسی کڑی کا حصہ ہے۔ اس موقع پر سینیٹر طلحہٰ محمود نے کہا کہ پاکستان میں فی کس آمدنی کی شرح بہت کم ہے لہذا ہماری ملک کی خواتین کو بھی اپنے گھر کا خرچ چلانے کیلئے مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنا ہو گا۔ ہمارے ملک کے پسماندہ علاقوں میں خواتین کو زیادہ تر گھروں سے باہر نہیں جانے دیا جاتا۔ اس لیئے فاؤنڈیشن اُن علاقوں میں موجود ہُنر مند خواتین کے درمیان سلائی مشینوں کی تقسیم کا کام کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی چار دیواری میں بیٹھ کہ اپنے لیئے روزگار شروع کر سکیں اور گھر کا خرچ چلانے میں مردوں کا ہاتھ بٹا کہ ایک عزت کی زندگی گُزار سکیں۔سی پیک کے حوالے سے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سی پیک صرف ایک سڑک کا نام نہیں ہے۔ یہ نا صرف پاکستان اور چین بلکہ اس پورے خطے کی تقدیر بدل دے گا۔ سی پیک سے ترقی کی نئی راہیں کُھلیں گی اور لوگوں کو روزگار مُیسر ہو سکے گا۔ بعد ازاں چیئرمین کمیٹی نے وفد کے ہمراہ نیو گوادر ایئر پورٹ کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر کئے جانے والے کام کا جائزہ لیا۔ سینیٹر محمد طلحہٰ محمود نے چینی وفد کے ہمراہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا دورہ بھی کیا۔ جہاں انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل کرنل شعیب نے آنے والے وفد کو انسٹیٹیوٹ کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی اور وفد کو انسٹیٹیوٹ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا ۔ سینیٹر طلحہ محمود نے تعلیم کے حوالے سے حکومتِ بلوچستان کے اقدامات کو سراہا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top