شہ سرخیاں
Home / پاکستان / دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کاسلسلہ جاری رکھیں گے،آرمی چیف
loading...
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کاسلسلہ جاری رکھیں گے،آرمی چیف

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کاسلسلہ جاری رکھیں گے،آرمی چیف

راولپنڈی(بیوروچیف)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا، جبکہ پاکستان کو درپیش بیرونی اور اندرونی چیلنجز سے بھرپور طور پر نمٹیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور اور شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر کور ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف کو خیبر پختونخواہ، فاٹا اور مالاکنڈ ڈویژن میں سیکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بریفنگ میں آرمی چیف کو کومبنگ آپریشن، ٹی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے پر قبائلی عوام اور سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top