شہ سرخیاں
Home / پاکستان / 27دسمبر تک چار مطالبات نہ مانے گئے تو تخت لاہورکی آمریت کو گرادیں گے، بلاول بھٹو
loading...
27دسمبر تک چار مطالبات نہ مانے گئے تو تخت لاہورکی آمریت کو گرادیں گے، بلاول بھٹو

27دسمبر تک چار مطالبات نہ مانے گئے تو تخت لاہورکی آمریت کو گرادیں گے، بلاول بھٹو

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ستائیس دسمبر تک چار مطالبات نہ مانے گئے تو دما دم مست قلندر ہو گا اور سب مل کر تخت لاہورکی آمریت کو گرائیں گے۔پیپلزپارٹی کے اننچاسویں یوم تاسیس کو بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم لیڈر جہانگیر بدر کے نام کردیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لاہور پیپلزپارٹی کے قیام کا شہر ہے، اج سے 49 سال قبل اسی تاریخی شہر نے میرے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو عزت دی تھی اور یہاں سے ہی پیپلز پارٹی نے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا، جبکہ میں نے بھی اسی شہر کو انقلاب کیلیے چنا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بے نظیربھٹو نے کسی چوک میں دھرنا دیا نہ ہی کسی کو گالی دی۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔ ہر ظالم حکمران نے اس زنجیر کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم ناکام رہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پانامہ لیکس دنیا کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ہے۔ وہ سندھ میں تبدیلی لے آئے ہیں اور اب پارٹی میں لے کر آ رہے ہیں، جبکہ کارکنوں نے ساتھ دیا تو پورے ملک میں جمہوری انقلاب لائیں گے، نیا ایجنڈا لائیں گے جو پاکستان کیلیے مکمل عملی ترقی پسند پلیٹ فارم ہوگا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top