شہ سرخیاں
Home / پاکستان / وزیراعظم کا نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت
loading...
وزیراعظم کا نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم کا نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم نواز شریف نے امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیا اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے حال میں میں منتخب ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیا اور انہیں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان شاندار شہریوں کا شاندار ملک ہے اور پاکستان جیسے خوبصورت ملک آنے پر خوشی ہوگی، پاکستانی بہت ذہین لوگ ہیں، آپ کے ملک میں شاندار مواقع ہیں اور میرے لیے پاکستان کا دورہ کرنا عزت کا باعث ہوگا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats