شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچائو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
loading...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچائو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچائو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

لاہور (نمائندہ خصوصی ) اس دن کو منانے کا مقصد ایڈز کے موذی مرض سے متعلق عوام کو آگاہی دیتے ہوئے معاشرے کو اس سے محفوظ رکھنا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈز ایک جان لیوا مرض ہے۔ یہ جسے اپنے خونی پنجوں میں جکڑ لے اس کی نہ صرف قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے بلکہ اس پر مختلف بیماریاں بھی حملہ آور ہو جاتی ہیں اور مریض دیکھتے ہی دیکھتے موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ حکومتی عدم توجہ کے باعث ملک میں ایڈز کے پھیلاؤ  میں اضافہ ہو رہا ہے۔سرکاری سطح پر ایڈز سے بچاؤ کے اقدامات کیے جا رہے ہیں نہ ہی اس حوالے سے عوام کو آگاہی دی جا رہی ہے۔ ایڈز کے علاج کے لیے کوئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہے نہ ہی ایڈز کا الگ اسپتال اور تو اور اسپتالوں میں ایڈز کے مریضوں کے لیے کوئی وارڈ بھی مخصوص نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک میں اس موذی مرض کے مریضوں کی تعداد ہزاروں سے بڑھ کر لاکھوں میں پہنچ چکی ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top