شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجاہد کامران کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
loading...
پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجاہد کامران کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجاہد کامران کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

لاہور (نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجاہد کامران کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔ وائس چانسلر کے عہدے پر مجاہد کامران کی تقرری کو چیلنج کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجاہد کامران کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درخواست میں وائس چانسلر کے عہدے پر مجاہد کامران کی تقرری کو چیلنج کیا گیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ سات دنوں میں نیا وائس چانسلر تعینات کیا جائے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں سرگودھا یونیورسٹی، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور ملتان انجنئیرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی تقرری بھی کالعدم قرار دیدی کیونکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے مشاورت کے بغیر وائس چانسلرز کی تقرری کی گئی تھی۔ درخواست میں وائس چانسلرز کی تقرری کے طریقہ کار کو چیلنج کیا گیا تھا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top