شہ سرخیاں
Home / پاکستان / وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات
loading...
وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات

وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی جس میں انہوں  نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی حکام سے ملاقاتوں کی تفصیلات سمیت اپنی صحت اور علاج سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ بیماری کے باعث کئی دنوں سے پاکستان کی سیاست کے منظر نامے سے غائب رہنے والے وفاقی وزیر داخلہ نے آج وزیراعظم سے ملاقات کی ہے ملاقات میں چوہدری نثار نے دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو اپنی صحت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی وزیراعظم نے چوہدری نثار کی صحت یابی پراطمینان کا اظہار کیاواضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ برطانیہ کا سترہ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد کل وطن پہنچے چوہدری ںثار کا سرکاری روزہ چار روزہ تھا مگر طبیعت کی ناسازی اور چند ضروری میڈیکل ٹیسٹ کے باعث وہ سترہ روز تک برطانیہ میں رہے اس دوران نئے چیف آف آرمی اسٹاف اور چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کی تقرری بحسن خوبی انجام پائی۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top