شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پنجاب میں میئر،ڈپٹی میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری،الیکشن22 دسمبر کو ہوگا

پنجاب میں میئر،ڈپٹی میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری،الیکشن22 دسمبر کو ہوگا

لاہور(نمائندہ خصوصی) بلدیاتی نمائندوں کی بلآخر سنی گئی ، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا جس کیلئے پولنگ 22 دسمبر کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن 22 دسمبر کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 9 اور 10 دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے جبکہ 11 اور 12 دسمبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہو گا ،16 دسمبر کو امیدواروں کے نام فائنل اور انتخابی نشانات آلاٹ کیے جائیں گے۔الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد بلدیاتی نمائندگان کے اختیارات ملنے کی امید جاگ گئی ہے اور بلدیاتی نمائندے بھی خوش نظر آرہے ہیں۔پنجاب میں میئر  اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کے لیے پولنگ 22 دسمبر کو ہوگی جبکہ 28 دسمبر کو کامیاب امیدواروں کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔پنجاب بھرمیں کامیاب امیدوار 31 دسمبر کو عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...