شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / لیسکو حکام کی بھائی پھیرو میں لوڈشیڈنگ کرنے میں من مانیاں
loading...
لیسکو حکام کی بھائی پھیرو میں لوڈشیڈنگ کرنے میں من مانیاں

لیسکو حکام کی بھائی پھیرو میں لوڈشیڈنگ کرنے میں من مانیاں

بھائی پھیرو(نامہ نگار)لیسکو حکام کی بھائی پھیرو میں لوڈشیڈنگ کرنے میں من مانیاں۔چہیتوں اور با اثر افراد کو جانے والے فیڈروں پر معمولی لوڈ شیڈنگ، راوی فیڈر پر بجلی بند کرنے کی انتہاکردی، لوڈ شیڈنگ آخری حدوں کو چھونے لگی،کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیافصلیں سوکھنے لگیں،کاروبار تباہ ہونے سے نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ،سارا دن کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا برا حال کر دیا،،راوی فیڈر کی عوام نے واپڈا حکام کے خلاف سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق۔بھائی پھیرو کی عوام نے اپنے حلقہ کے نمائندوں کو شیر پر مہر لگا کر بھاری ووٹوں سے کامیا ب کروایا تاکہ ہمارے منتخب نمائندے اسمبلی میں پہنچ کرعلاقے کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور تگ و دو کریں گے لیکن سب کچھ اس کے برعکس ہونے پر عوام کی امیدوں پر پانی پھر گیا اور سپی کایم این اے رانا محمد حیات خاں کے حلقہ کے بھائی پھیرو کی عوام کے ساتھ لیسکو حکام کے سوتیلوں جیسے سلوک نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا جبکہ بھائی پھیرو ور گردونواح رکھوالا اور ہلہ فیڈروں میں چند گھنٹے لوڈشیڈنگ اورجبکہ راوی فیڈر میں 18سے20گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ، گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اس فیڈر پر آنے والے گاؤں اور شہروں میں گاہک برائے نام ہونے سے تاجروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ،کاروبار تباہ ہو گئے۔کاشتکاروں کی فصلیں پانی نہ ملنے سے سوکھ رہی ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم نے گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی عوامی شکایات پر لیسکو حکام کی سرزنش بھی کی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنے سے سختی سے منع بھی کیا اور اعلان کیا کہ لوڈ شیڈنگ کم کر دی گئی مگرلیکن سب بے سود ۔ لیسکو نے کئی کئی گھنٹے مسلسل لوڈ شیڈنگ کرکے ان کے حکم کو پاؤں کی ٹھوکر پر رکھ لیا جبکہ عوام کے لیے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کی زندگی مشکل ترین بن گئی شہریوں کا کہنا ہے کہ آخر اب ہم کس سے شکائیت شکوہ کریں جو ہماری اذیت کا مداوا کر سکے کون آخر کون آئے گا وہ مسیحا جو ان کرپٹ لیسکو حکام کو نکیل ڈالے گا یا پھر آخر کار مایوس عوام کو سڑکوں پر ہی آنا پڑے گا ۔کئی کئی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گھروں مسجدوں میں وضو کرنے لئے پانی بھی دستیا ب نہیں جبکہ سب کچھ جاننے کے باوجود بھی ہمارے حکمران شیطانی خاموشی اختیار کرکے عوام کی ذلت کا تماشہ دیکھ کر محظوظ ہو رہے ہیں راوی فیڈر پرگھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوامی سماجی حلقوں اور تاجربرادری کے رفاقت علی،چوہدری محمد اصغر اور یگرنے حکومت وقت سے واپڈا حکام کے خلاف فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگرسڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا جائے گا،

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top