شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں پروفیشنل لائرز فورم کے امیدوار کامیاب ہونگے،طاہرمحمود راجہ

ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں پروفیشنل لائرز فورم کے امیدوار کامیاب ہونگے،طاہرمحمود راجہ

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے )پروفیشنل لائرز فورم کے سرگرم رہنما معروف قانون دان طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں پروفیشنل لائرز فورم کے امیدوار کامیاب ہونگے،پروفیشنل لائرز فورم قانن کی بالا دستی پر یقین رکھتا ہے اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا،طاہر محمود ارجہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پروفیشنل لائرز فورم کے نامزد امیدوار انتہائی پروفیشنل اور وکلاء کے حقوق کے تحفظ کا حقیقی جذبہ رکھتے ہیں،اور بلا تفریق وکلاء کے وسیع تر مفاد میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں ، وکلاء کی اکثریت پروفیشنل لائرز فورم کے ساتھ ہے انکا کہنا تھا کہ پروفیشنل لائرز فورم کے امیدوار میدان ماریں گے، جس سے بلا شبہ بار میں حقیقی تبدیلی آئے گی

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!