شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / انگلینڈ نےبھارت کو شکست دے کر خواتین کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا
انگلینڈ نےبھارت کو شکست دے کر خواتین کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

انگلینڈ نےبھارت کو شکست دے کر خواتین کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

لندن(نمائندہ سپورٹس) انگلینڈنےبھارت کوہراکر چوتھی مرتبہ خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کاٹائٹل اپنےنام کرلیا۔ بھارتی ٹیم دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچ کرچیمپئن بننے سے محروم رہی۔ لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا گیا. میزبان کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا۔ انگلینڈ کی شروعات اچھی رہیں لیکن پھر بھارتی بولرز حاوی ہونے لگیں۔ وقفے وقفے سے گرتی وکٹوں کے باعث انگلینڈ کی ٹیم پچاس اوورز میں سات وکٹوں پر 228 رنز ہی بنا پائی۔ نیتلی سیور نے اکیاون اور کپتان سارہ ٹیلر نے پینتالیس رن اسکور کیے۔ بھارت کی جانب سے جھولن گوسوامی کو تین اور پونم یادیو کو دو وکٹیں ملیں۔جواب میں بھارت کی پہلی وکٹ پانچ اور دوسری 43 رنز پر گرگئی۔ جس کے بعد بڑی پارٹنر شپس نے بھارت کو میچ جیتنے کی پوزیشن میں لاکھڑا کیا لیکن پونم روت چھیاسی اور ہرمن پریت کور اکیاون رنز بناکر آؤٹ ہوئیں تو بھارتی بیٹنگ لڑکھڑا گئی۔ بھارت کی آخری پانچ وکٹیں صرف انیس رنز کا اضافہ کرپائیں اور پوری ٹیم 219 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے شر بسول نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ نو رنز سے کامیابی نے انگلینڈ کو چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل جتوادیا۔

Share Button

About aqeel khan

Scroll To Top