شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / گلوکارمحمد رفیع کو ہم سے بچھڑے 37 برس بیت گئے
گلوکارمحمد رفیع کو ہم سے بچھڑے 37 برس بیت گئے

گلوکارمحمد رفیع کو ہم سے بچھڑے 37 برس بیت گئے

کراچی(نمائندہ شوبز) میٹھے سروں میں دل کے گلشن میں رومانی نغموں کی بہار لانے والے محمد رفیع کی سینتسویں برسی پرستار منارہے ہیں۔ آئے تو تھے اداکار بننے کے لیے پھر ایسے گلوکار بنے کہ دنیا ان کی دیوانی ہوگئی۔ گانا چاہے پکے راگوں کا ہو یا پھر ہلکا پھلکا رفیع صاحب کی گلوکاری سب میں مثالی رہتی۔ کئی ایوارڈز حاصل کیے اور گلوکاری کی ہر صنف میں اپنے فن کا اعتراف کرایا۔ ہر اداکار پر رفیع صاحب کی آواز انگوٹھی میں نگینے کی طرح فٹ بیٹھتی۔ بہت سے اداکاروں کو سپر اسٹار بنانے میں بھی رفیع صاحب کی آواز نے اہم کردار ادا کیا۔ رفیع صاحب نے ہر گلوکارہ کے ساتھ نغمہ سرائی کی اور بالی وڈ میں سب سے زیادہ گیت گانے والے گلوکار بھی رہے۔یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ رفیع صاحب کی سریلی اور مدھر آواز دلوں کے تار چھیڑتی ایسی کہ ہر کوئی ان گانوں میں کھو سا جاتا ہے۔ فن گلوکاری کا یہ عظیم ستارہ اکتیس جولائی انیس سو اسی کو اس دنیا سے چلا گیا لیکن پیچھے چھوڑ گیا ہے کئی ایسے گیت جو آج بھی ذہنوں کو لے جاتے ہیں ماضی کے دور میں۔

Share Button

About aqeel khan

Scroll To Top