شہ سرخیاں
Home / پاکستان / این اے 120: مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع
این اے 120: مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع

این اے 120: مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع

لاہور(نمائندہ پاک نیوز)پاکستان مسلم لیگ کی جانب سےلاہور کے ضمنی انتخاب کے لئے بیگم کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نے حتمی طور پر این اے 120 میں اپنا امیدوار کے لئے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہے، سینیٹر آصف کرمانی اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن صفدر نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامز دگی جمع کرائے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ باہمی مشاورت سے بیگم کلثوم نوازکے کاغذات جمع کرائے۔آ صف کرمانی کا کہنا تھا کہ عوام کی عدالت میں نوازشریف تمام الزامات سے سرخرو ہوئےہیں،نوازشریف کو پاکستانی سیاست سے کوئی نہیں نکال سکتا، کیونکہ عوام اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اس موقع پر کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ حلقے میں بیگم کلثوم نواز کی فتح صاف دیکھ رہا ہوں،17 ستمبر کو بیس کروڑ عوام جمہوریت مخالف آنےوالی آواز کو پاش پاش کریں گے، کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پارلیمنٹ کو سپریم بنانا ہے، اسی کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آخری وقت ہفتہ کی شام 4 بجے تک ہے۔ حلقے سے 35 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے ہیںکاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 15 سے 17 اگست تک ہو گا،امیدوار21اگست کو ریٹرننگ ا فسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرا سکیں گے،الیکشن میں حصہ نہ لینے والے امیدوار کاغذات نامزدگی25 اگست کو واپس لے سکیں گے،جبکہ حتمی امیدواروں کی فہرست 26 اگست کو آویزاں کی جائیں گی، این اے120لاہور تھری کے ضمنی انتخابات کےلئے پولنگ کا عمل 17 ستمبر ہو گی۔

Share Button

About aqeel khan

Scroll To Top