شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / مانسہرہ:گلوبل انٹرنیشنل پارک کی منظوری کے لئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا دفتر میدان جنگ بن گیا
مانسہرہ:گلوبل انٹرنیشنل پارک کی منظوری کے لئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا دفتر میدان جنگ بن گیا

مانسہرہ:گلوبل انٹرنیشنل پارک کی منظوری کے لئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا دفتر میدان جنگ بن گیا

مانسہرہ(قاضی بلال سے) گلوبل انٹرنیشنل پارک کی منظوری کے لئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا دفتر میدان جنگ بن گیا۔ ٹی ایم او کی جانب سے این او سی جاری نہ کرنے پر تحصیل ناظم کا ممبر تحصیل کونسل اور اسکے ساتھی کے ہمراہ ٹی ایم او پرحملہ۔ ناظم اور اس کے ہمرائیوں کے ٹی ایم او مانسہرہ پر حملے میں ٹی ایم او شدید زخمی ہو گئے ۔پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ رجسٹر کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔ جبکہ ٹی ایم او پر حملہ کے پیش نظر ٹی ایم اے ملازمین نے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کر تے ہوئے گندگی سے بھری گاڑیاں ٹی ایم مانسہرہ میں کھڑی کر دیں۔ شہر کی صفائی، 14اگست کی سرکاری تقریبات اور دیگر سرکاری امور کی سرانجام دہی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ۔ گلوبل انٹرنیشنل پارک کے اجازت نامے کے لئے لاکھوں روپے کی رشوت وصولی کے ایک دوسرے پر الزامات کے ساتھ ہی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور تحصیل ناظم خرم خان کی کارکردگی کے پول بھی کھل کر سامنے آ گئے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز گلوبل انٹرنیشنل پارک کی این او سی منسوخ کرنے پر تحصیل ناظم خرم خان نے تحصیل ممبر نادر خان کو معاملات حل کرنے کے لئے ٹی ایم اے مانسہرہ کے دفتر بلوایا۔ اس دوران نادر خان ٹی ایم اے مانسہرہ سید فرمان شاہ کے ساتھ گلوبل انٹرنیشنل پارک کے حوالے سے گفت و شنید میں مصروف تھے کہ اسی دوران تحصیل ناظم خرم خان، تحصیل ممبر عمرفاروق اور اسکے بھائی کے ہمراہ ٹی ایم او کے دفتر میں داخل ہوئے اور آتے ہی خرم خان اور تحصیل ممبر عمر فاروق نے ٹی ایم او پر حملہ کرتے ہوئے انہیں گھسیٹ کر دفتر سے باہر نکالنے کی کوشش کی ۔ جسے موقع پر موجود سرکاری اہلکاروں اور نادر خان تحصیل ممبر نے ناکام بنا دیا۔ ٹی ایم اومانسہرہ سید فرمان شا ہ نے بتایا کہ تحصیل ممبر عمر فاروق نے انہیں پکڑا اور اس کے ہمراہ آئے ہوئے محمد حنیف نے گزارات مکے کرکے انہیں ناک اور آنکھ پر زخمی کیا۔موقع پر لڑائی ۔ جھگڑے کی اطلاع پر ٹی ایم اے افسران اور عملہ بھی موقع پر پہنچ گئے اور معاملات مزید کشیدہ ہو گئے۔ ٹی ایم او کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر ٹی ایم اے عملہ نے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کر دیا اور آزادی پاکستان کی سرکاری تقریبات، مانسہرہ شہر کی صفائی اور دیگر سرکاری امور کی سرانجام دہی سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کچرے سے بھری گاڑیاں ٹی ایم اے مانسہرہ میں ہی کھڑی کر دیں۔ واقعہ کے بعد تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا عملہ اور تحصیل کونسل ایک دوسرے کے مد مقابل آ گئے اور ایک دوسرے کے خلاف گلوبل انٹرنیشنل پارک کے نام پر لاکھوں روپے رشوت وصولی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور حالات قابو کرنے کی کوشش کی۔ سید فرمان شاہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گلوبل انٹرنیشنل پارک کی این او سی شرائط اور ضوابط پوری نہ ہونے پر انہوں نے منسوخ کی تھی ۔ تحصیل ناظم اور ممبر تحصیل کونسل عمر فاروق زبردستی اور غیر قانونی طریقے سے این او سی حاصل کرنے کے لئے ان پر دباؤڈال رہے تھے۔ مگروہ کسی دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صوبے کے سب سے سینئر آفیسر ہیں اور کرپشن اور غیر قانونی کام نہ تو کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کو کرنے دیں گے۔ آج غیر قانونی اور زبردستی این او سی حاصل کرنے کے لئے انہیں جس طریقے سے بے عزت کیا گیا۔ اس کی تلافی ممکن نہیں۔ پولیس تھانہ سٹی مانسہرہ کے ایس ایچ او محمد شیراز نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد ایاز کی موجودگی میں خرم خان تحصیل ناظم، ممبر تحصیل کونسل عمر فاروق اور اس کے ساتھ محمد حنیف کے خلاف مقدمہ رجسٹر کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پرایمپلائز یونین ٹی ایم اے مانسہرہ کے صدر شیخ محمد زبیر نے کہا کہ ملازمین کی ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی۔ جس وقت تک ٹی ایم او مانسہرہ کے ساتھ ہونے والا واقعہ کا ازالہ نہیں ہو جاتا ۔ آج غیر قانونی کام کے لئے ٹی ایم او پر حملہ کیا گیا ہے تو کل معمولی کاموں کے لئے ان کے گریبانوں کو چاک کیا جائے گا ۔ اس موقع پر ٹی ایم اے کے عملے نے ٹی ایم او کے اقدامات کی تائید اور واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ٹی ایم او کا بھرپور ساتھ دینے کا عہد کیا

Share Button

About aqeel khan

Scroll To Top