شہ سرخیاں
Home / پاکستان / وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مزار قائد پر حاضری ،فاتحہ خوانی کی
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مزار قائد پر حاضری ،فاتحہ خوانی کی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مزار قائد پر حاضری ،فاتحہ خوانی کی

کراچی(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزار قائد پر حاضری دی  اور بابائے قوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی وزارت اعظمٰی کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچے،جہاں سب سے پہلے انہوں نے مزار قائد پر حاضری  دی ،پھول چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ  وزیرداخلہ احسن اقبال ،گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی تھے۔ذرائع کے مطابق ،وزیراعظم کی گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ  سے ملاقاتوں کے علاوہ  گورنر ہاوس کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس بھی شڈیول کا حصہ ہے، جس میں وزیر اعظم کو آپریشن اور ترقیاتی منصوبوں کی گرفتار سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کےمطابق ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ نواز اور ایم کیو ایم کے علاوہ علما ء کراچی کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس کے بعد وزیر اعظم شام میں واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کا بطور وزیراعظم کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

Share Button

About aqeel khan

Scroll To Top