شہ سرخیاں
Home / پاکستان / این اے 120کا ضمنی انتخاب:65افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے
این اے 120کا ضمنی انتخاب:65افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

این اے 120کا ضمنی انتخاب:65افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

لاہور(پاک نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست این اے 120کے ضمنی انتخاب کیلئے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں سمیت 65افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔لاہور کی نشست این اے 120کے ضمنی انتخاب کیلئے  مسلم لیگ ن  کی جانب سے کلثوم نواز، حافظ نعمان، تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد،عندلیب عباس، پیپلز پارٹی کے زبیر کاردار، عزیزالرحمان چن، فیصل میر، ساجدہ میر، جماعت اسلامی کے ذکر اللہ مجاہد اور پاکستان عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری سمیت بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 سے 17 اگست تک ہو گی، 26 اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کر دی جائے گی جبکہ  17 ستمبر کو پولنگ ہو گی۔

Share Button

About aqeel khan

Scroll To Top