شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار قاری یعقوب شیخ نے این اے 120سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے
ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار قاری یعقوب شیخ نے این اے 120سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار قاری یعقوب شیخ نے این اے 120سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

لاہور( پریس ریلیز)ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار قاری یعقوب شیخ نے این اے 120سے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔ وہ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے جبکہ ملی مسلم لیگ ان کی حمایت کرے گی۔ قاری یعقوب شیخ نے کاغذات جمع کروانے کے فوری بعد انتخابی مہم شروع کر دی ہے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 120کے ہر محلہ میں وہ اپنا دفتر کھولیں گے اور بھرپور انداز میں عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی۔اس سلسلہ میں ہم خیال جماعتوں، تاجر تنظیموں اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے رابطے بھی شروع کر دیے گئے ہیں۔ قاری یعقوب شیخ دفاع پاکستان کونسل کے چیف کوآرڈینیٹر ہیں اور تحریک حرمت رسولﷺ، تحریک حرمت قرآن اور نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے پلیٹ فارم سے بھی متحرک کردار اد اکررہے ہیںاس لئے دینی و سیاسی جماعتوں سے اچھے روابط ہونے کے سبب انہیں مضبوط امیدوار کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔الیکشن کمیشن آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت ملی مسلم لیگ کے رہنماﺅں اور کارکنان کی کثیر تعداد ان کے ہمراہ موجود تھی۔ قاری یعقوب شیخ نے کہاکہ میں ملی مسلم لیگ کی قیادت کا شکر گزار ہوں کہ انہوںنے مجھ پر اعتماد کیااور میری تائیدو حمایت کا اعلان کیا گیا۔ ہماری سیاست نظریہ پاکستان کی سیاست ہے۔ہم استحکام پاکستان کیلئے کردار ادا کریں گے۔ وطن عزیز پاکستان اس وقت اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے۔ ملک کی نظریاتی سرحدوں پر حملے جاری ہیں۔ اہل پاکستان کو نظریہ پاکستان سے دور کرنے کیلئے پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں۔ ہم ہر گلی محلہ، گوٹھ اور دیہات میں جائیں گے اور نظریہ پاکستان کو اجاگر کریں گے۔ ہماری مشکلات کا حل ، اس کی بقا ، ترقی و استحکام نظریہ پاکستان پر عمل کرنے میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم ملک میں اقتدار نہیں اتحادکی سیاست کریں گے، پوری قوم کو بیرونی قوتوں کی سازشوں کا توڑ کرنے کیلئے متحد و بیدار کیا جائے گااور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے وسیع تر اتحاد قائم کیا جائے گا۔ہم ملک میں امن ، عدل و انصاف اور رواداری چاہتے ہیں۔ ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوارقاری محمد یعقوب شیخ 20دسمبر1972کو احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم اپنے آبائی علاقہ سے حاصل کی۔ 1979کو اپنے والد گرامی کی وفات کے بعد حصول تعلیم کی خاطر لاہور آئے اور پروفیسر حافظ محمد اسرائیل فاروقی کی زیر شفقت تعلیم و تعلم کا سلسلہ جاری رہا۔حفظ قرآن دارالعلوم المحمدیہ مصطفیٰ آباد لاہور سے مکمل کرنے کے بعد تجویدو قرا ¿ت کامرحلہ شیخ القراءقاری محمد ادریس عاصم کے زیر اہتمام جامعہ عالیہ تجوید القرآن لاہور سے طے کیا اور پھر باقاعدہ دینی تعلیم کے حصول کی خاطرجامعہ تعلیم الاسلام ماموں کانجن فیصل آبادمیں داخلہ لیاجہاں سے ایک سال بعد باقی تمام تعلیمی مراحل دارالعلوم المحمدیہ لوکو ورکشاپ مغلپورہ لاہور میں مکمل کئے۔سند فراغت حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کی غرض سے جامعہ الملک السعود(ریاض سعودی عرب) گئے جہاں پر تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی کی بناءپر انہیں یونیورسٹی کی طرف سے ”شہادة التفوق“،الطالب المثالی“ اور گولڈ میڈل کے اعزازات سے نوازا گیا۔تصنیف و تالیف کے میدان میں قدم رکھنے کے بعد کتاب التوحید عربی کا اردو ترجمہ ”تفہیم التوحید“ کے نام سے کیا جو دارالاندلس کی طرف سے شائع ہو چکی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ زمانہ طالب علمی سے ہی دعوت و تبلیغ کے میدان میں سرگرم عمل ہیں۔انکی مزید کتابیں رمضان ماہ فوزان،شان مصطفیٰ اور گستاخ رسول کی سزا، سیرت محسن اعظم،گستاخ رسول کی سزا حدیث رسولﷺ کی روشنی میں،حرمین شریفین کا تحفظ اور یمن کا امن،لبیک حرمین الشریفین بھی شائع ہو چکی ہیں۔قاری یعقوب شیخ نے فرقہ واریت کے خاتمے اور دینی جماعتوں کے اتحاد و اتفاق کے لئے مثالی کردار ادا کیاہے۔وہ کراچی میں عظیم دینی درسگاہ جامعة الدراسات الاسلامیہ میں مدیر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔قاری یعقوب شیخ نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین بھی ہیںجس میںمختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شامل ہیں۔ یہ اتحاد ان دنوں ملک میں نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور انداز میں علمی و عملی کاوشیںکر رہا ہے
Share Button

About aqeel khan

Scroll To Top