شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / نصرت فتح علی خان کی 20ویں برسی آج منائی جارہی ہے

نصرت فتح علی خان کی 20ویں برسی آج منائی جارہی ہے

لاہور(نمائندہ شوبز) قوالی کی نئی پہچان اور گلوکاری کے چمکتے دمکتے آفتاب نصرت فتح علی خان کی آج 20ویں برسی منائی جارہی ہے۔ ان کے سُر اور تال آج بھی مداحوں کے کانوں میں رس گھول رہے ہیں۔ نصرت فتح علی خان 1948ء میں فیصل آباد میں معروف قوال فتح علی خان کے ہاں پیدا ہوئے۔ انہیں پاکستان کے علاوہ بھی دنیا کے کونے کونے میں صوفیانہ کلام کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ بین الاقومی سطح پر ان کا تخلیق کیا ہوا پہلا شاہکار 1995ء میں ریلیز ہونے والی فلم’’ڈیڈ مین واکنگ‘‘ تھا جس کے بعد انہوں نے ہالی ووڈ کی ایک اور فلم ’’دی لاسٹ ٹیمپٹیشن آف کرائسٹ‘‘ کی بھی موسیقی ترتیب دی۔ ہالی ووڈ کے علاوہ نصرت فتح علی خان نے بالی ووڈ میں بھی اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔حکومت پاکستان نے نصرت فتح علی خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔ اس کے علاوہ 1995ء میں انہیں یونیسکو میوزک ایوارڈ دیا گیا، جبکہ 1997ء میں انہیں گریمی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا۔ جبکہ بین الاقوامی جریدے ٹائم میگزین نے 2006ء میں ایشیئن ہیروز کی فہرست میں ان کا نام بھی شامل کیا۔نصرت فتح علی خان نے درجنوں ممالک میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کیرئیر کا آخری ملی نغمہ ’’میرا ایمان پاکستان‘‘ گایا۔نصرف فتح علی خان شدید علالت کے باعث 16اگست 1997ء کو دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...