شہ سرخیاں
Home / پاکستان / کلثوم نوازلندن جانے کیلئے لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئیں

کلثوم نوازلندن جانے کیلئے لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئیں

اسلام آباد(بیوروچیف)این اے 120 سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار،سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن روانگی کیلئے لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئیں،نجی ٹی وی کے مطابق کلثوم نوازلندن روانگی کیلئے لاہور ایئر پورٹ پہنچ چکی ہیں اور پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کے ذریعے لندن جائیں گی ۔کلثوم نواز طبی معائنے کیلئے لندن جا رہی ہیں ،الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی امیدوار کی آج سہ پہر 3 بجے طلب کر رکھا ہے ۔ادھر الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کیلئے امیدوار کا پیش ہوناضروری نہیں امیدوار کا وکیل پیش ہو کر کاغذات کلیئر کرا سکتا ہے۔

۔

x

Check Also

ڈانس پارٹی پرچھاپہ،اسٹیج اداکارہ سمیت7رقاصائیں گرفتار

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈانس ...

Connect!