شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرو:چار اوباشوں کی گن پوائینٹ پر خاتون خانہ سے گن پوائینٹ زیادتی کی کوشش

بھائی پھیرو:چار اوباشوں کی گن پوائینٹ پر خاتون خانہ سے گن پوائینٹ زیادتی کی کوشش

بھائی پھیرو(نامہ نگار)چار اوباشوں کی گن پوائینٹ پر خاتون خانہ سے گن پوائینٹ زیادتی کی کوشش ۔مزاحمت میں کپڑے پھٹ گئے ۔نیم برہنہ عورت کو کچھ لوگوں نے شیطان صفت اوباشوں کے چنگل سے چھڑایا۔تھانہ بھائی پھیرو سٹی میں مقدمہ درج ۔ملزمان کی گرفتاری کیلیے پولیس کے چھاپے ،ملزمان گھر چھوڑ کر روپوش ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتھانہ سٹی بھائی پھیرو کی نواحی بستی کوٹ جوئیانوالہ کی کلثوم بی بی سودا سلف لینے گلی میں جا رہی تھی کہ اسی بستی کے اوباش نوجوان فیصل،رمضان،زاہد ا ور ایک نامعلوم نے اسے گھیرلیا اور گن پوائینٹ پر گلی کے کونے میں لیجاکر اس سے زیادتی کی کوشش کرنے لگے۔مزاحمت میں عورت کے کپڑے پھٹ گئے اور وہ نیم برہنہ ہوگئی۔ملزمان نے عورت کے آدھ تولہ کے زیور نوچ لیے اور جیب سے پندرہ سو روپیہ بھی نکال لیا ۔شور مچانے پر لوگوں کے جمع ہونے پر ملزمان اسلحہ لہراتے بھاگ گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس ملزمان کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے جبکہ ملزمان گرفتاری کے ڈر سے گھروں سے روپوش ہوگئے ہیں

x

Check Also

ڈانس پارٹی پرچھاپہ،اسٹیج اداکارہ سمیت7رقاصائیں گرفتار

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈانس ...

Connect!