شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / شادی سے کیریئر متاثر ہونے کاخدشہ ہوتا ہے ،اس سے دور رہنا چاہتی ہوں، کترینہ کیف

شادی سے کیریئر متاثر ہونے کاخدشہ ہوتا ہے ،اس سے دور رہنا چاہتی ہوں، کترینہ کیف

ممبئی(نمائندہ شوبز) بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ شادی سے کیریئر متاثر ہونے کاخدشہ ہوتا ہے ،اس سے دور رہنا چاہتی ہوں،عوام نے جتنی مجھے عزت و شہرت بخشی اس پر ان کی مشکور ہوں،ابھی تو کیریئر کی شروعات ہیں اور میری منزل بہت دور ہے جہاں تک پہنچنے کیلئے تھوڑا مزید وقت لگے گا ۔ بھارتی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں اس لئے آئی کہ شہرت کی بلندیوں کو چھو جاؤں اور عوام نے جتنا میرا کام پسند کیا میں اس پر ان کی مشکور ہوں تاہم مزید شہرت حاصل کرنا چاہتی ہوں کیونکہ ابھی تو میرا کیریئر شروع ہوا ہے اور میری منزل بہت دور ہے جس حاصل کرنے کیلئے مزید کچھ وقت درکار ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شادی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ شادی کے بعد ایک نئی زندگی شروع ہو جاتی ہے جس کے بعد کیریئر متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اس لئے شادی کو ابھی خود سے بہت دور رکھنا چاہتی ہوں۔دریں اثنا بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ’جگا جاسوس‘ کی ناکامی کے بعد اپنے معاوضے میں کمی کر لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کا ستارہ گردش میں ہے اور آج کل باکس آفس پر ان کی اداکاری کا جادو بالکل بھی نہیں چل رہا جبکہ فلموں میں مسلسل ناکامی کے باعث کترینہ کیف کی شہرت میں بھی کافی کمی واقع ہوئی ہے، یہی وجہ ہے بالی ووڈ باربی ڈول نے اپنی حالیہ پوزیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے فیس کم کر لی ہے۔ رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک بڑے برانڈڈیل میں بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کترینہ کیف کی جگہ لے لی جس کے بعد کترینہ نے برانڈ کی دنیا میں اپنی جگہ بنائے رکھنے کی خاطر ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے اپنے معاوضے میں 40 فیصد کمی کر لی ہے۔ہدایت کار کبیر خان کے ساتھ فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ نے تو باکس آفس پر خوب بزنس کیا مگر کبیر خان کی ہی اگلی فلم ’فینٹم’ جس میں کترینہ نے سیف علی خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے، مکمل ناکام رہی

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...