شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / امریکی حملہ شمالی کوریا کے لیے بہت ہی برا دن ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

امریکی حملہ شمالی کوریا کے لیے بہت ہی برا دن ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن (ڈیسک نیوز) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے متنبہ کیاہے کہ اگر امریکہ شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کرتا ہے تو یہ شمالی کوریا کے لیے بہت ہی برا دن ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف (فوجی طاقت) استعمال نہیں کرنا پڑے گی۔ صدر نے کہا کہ میں آپ سے معاملات طے نہیں کر رہا، ٹرمپ نےکہا کہ ممکن ہے ہمیں یہ موقع ملے کہ کسی دوسرے سے مذاکرات کیے جائیں۔ لیکن، ماضی کی انتظامیہ کی طرح، میں اپنی سوچ کا برملا اظہار نہیں کر سکتا۔ لیکن، میں اتنا بتا سکتا ہوں کہ شمالی کوریا کا رویہ درست نہیں، اور اسے روکنے کی ضرورت ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ گذشتہ 25 برسوں کے دوران، امریکی انتظامیوں کو اس بات کا تجربہ ہو چلا ہے کہ سمجھوتا طے ہونے کے ایک روز کےاندر، شمالی کوریا میں کوئی نیا کام شروع ہوجاتا ہے، جو جوہری عزائم جاری رکھنے کی نوعیت کا معاملہ ہوتا ہے۔

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...