شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرو:پولیس کے نوجوان روزانہ اپنے فرائض ادا کرتے بے مثال قربانیاں دیتے ہیں ل،تقی جواد
بھائی پھیرو:پولیس کے نوجوان روزانہ اپنے فرائض ادا کرتے بے مثال قربانیاں دیتے ہیں ل،تقی جواد

بھائی پھیرو:پولیس کے نوجوان روزانہ اپنے فرائض ادا کرتے بے مثال قربانیاں دیتے ہیں ل،تقی جواد

بھائی پھیرو(نامہ نگار)پولیس کے نوجوان روزانہ اپنے فرائض ادا کرتے بے مثال قربانیاں دیتے ہیں لیکن میڈیا پر مناسب کوریج نہ ہونے سے انکی قربانیاں عوام کی نظروں سے اوجھل رہتی ہیں، پولیس کو ہر سطح پر صحافیوں سے گہرے روابط رکھنے چاہیں تاکہ معاشرے میں انکی قربانیوں کو پزیرائی مل سکے۔جرائم ختم کرنے کے لیے صحافیوں کا تعاون اشد ضروری کیونکہ جرائم پیشہ افراد کو بے نقاب کرنے میں صحافیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار کیپیٹل سٹی اسلام آباد کی پولیس کے میڈیا ہاؤس کے آفیسر ،معروف صحافی اور نجی ٹی وی کے اینکر پرسن تقی جواد نے ہیڈ بلوکی پر کسان بورڈ قصور کے رہنماؤں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔گزشتہ روز تقی جواد اپنی ٹیم کے ہمراہ کسان بورڈ کی دعوت پریہاں نجی دورے پر آئے تھے۔اس موقع پر موجود کسان بورڈ کے رہنما سردار نور احمد ڈوگر،ملک صدیق،مرزا نوید بیگ ،احمد جمال اور دیگر صحافی بھی موجود تھے۔بابائے صحافت حاجی محمد رمضان اور دیگر کے سوالوں کا جواب دیتے انہوں نے کہا کہ امن عامہ قائم رکھنے اور اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے کے دوران پولیس کے نوجوان روزانہ بے مثال قربانیاں دیتے ہیں اور اپنی جانوں کے نزرانے پیش کرتے ہیں لیکن میڈیا پر مناسب تشہیر اور کوریج نہ ہونے سے انکی قربانیاں عوام کی نظروں سے اوجھل رہتی ہیں کیونکہ میڈیا پر زیادہ تر پولیس کے منفی کردار کو بڑھا چڑھا کیا جاتا ہے۔دوسرے معاشرے کی طرح پولیس کے اندر بھی بلا شبہ خرابیاں موجود ہیں لیکن جرائم پیشہ افراد،ڈاکوؤں،منشیات فروشوں ،دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے دوران روزانہ پولیس کے نوجوان اپنی جانوں کے نزرانے پیش کرکے پاک وطن کی حفاظت کرنے کے عمل کو بھی نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیئے ۔پولیس اور صحافیوں کے درمیاں مخاصمت کو ختم کرنے کیلیے ہم نے اسلام آباد میں ایک نیا تجربہ کیا ہے اور میڈیا سے گہرے روابط قائم کیے ہیں۔پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اپنا ایف ایم ریڈیو چلا کر اس پر صحافیوں اور عوام کو بھی مواقع فراہم کیے جاتے ہیں اور انکی مثبت تنقید کو برداشت کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس میڈیا ہاؤس کی ڈائریکٹرمحترمہ عائشہ جمیل کی شب و روزمحنت اور فراست سے اسلام آباد میں میڈیا اور پولیس کے درمیان مثالی تعلقات قائم ہوچکے ہیں اورپولیس اور عوام کی جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے اس طرح جہاں عوام کو سستا اور فوری انصاف مہیا ہوتا وہاں پولیس اور صحافیوں کے درمیان غلط فہمیاں دور کرکے انکے روابط مضبوط ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جلد ہی کیپیٹیل سٹی میں ویب ٹی وی کا بھی اجرا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو بھی ہر سطح پر صحافیوں سے گہرے روابط رکھنے چاہیں تاکہ معاشرے میں انکی قربانیوں کو بھی معاشرے میں پزیرائی مل سکے۔جرائم ختم کرنے کے لیے صحافیوں کا تعاون اشد ضروری ہے کیونکہ جرائم پیشہ افراد کو بے نقاب کرنے میں صحافیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔صحافی معاشرے کی آنکھ کا تارہ ہوتے ہیں اور انکی مثبت تنقید سے پولیس کو اپنی اصلاح کا موقع ملتا ہے ۔انہوں نے کہا پولیس افسران کو بھی صحافیوں اور عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہیے اورصحافیوں کو بھی سچیاور پاکیزہ صحافت کو رواج دینا چاہیے۔

About aqeel khan

Scroll To Top