شہ سرخیاں
Home / پاکستان / بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواستیں مسترد

بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواستیں مسترد

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ضمنی انتخابات میں بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کر دیں۔ عدالت عالیہ نے بیگم کلثوم نواز کو انتخاب میں حصہ لینے کے لئے اہل قرار دے دیا۔ مگر جسٹس عباد الرحمان لودھی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس عباد الرحمان لودھی پر مشتمل تین رکنی فل بنچ نے سماعت کی، ریٹرننگ افسر این اے 120 محمد شاہد بھی ریکارڈ سمیت پیش ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر سمیت دیگر فریقین اور سینیٹر آصف کرمانی کیس کی کارروائی دیکھنے کے لئے عدالت میں موجود رہے۔عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری اور ملی مسلم لیگ کے نبیل احمد کی جانب سے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کرتے ہوئے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں جو آمدن اور اثاثے ظاہر کی گئے ہیں ان میں تضاد ہے۔ کلثوم نواز نے خود کو نواز شریف کے زیر کفالت ظاہر کیا مگر وہ کئی کمپنیوں میں شیئر ہولڈر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے زرعی انکم ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی۔ اقامہ ظاہر کیا مگر تنخواہ کی رسید اور اس سے ہونے والی بچت کو ظاہر نہیں کیا، بیگم کلثوم نواز نے مری کی رہائش گاہ میں موجود فرنیچر اور دیگر گھریلو اشیاء کا کوئی ذکر نہیں کیا، بیگم کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے۔درخواستگزاروں کا کہنا تھا کہ سندھ میں کلثوم نواز خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہے جس میں بیگم کلثوم نواز مفرور ہیں، بیگم کلثوم نواز کے خلاف اعتراضات مسترد کرنے کی کوئی تحریری وجہ بھی نہیں۔ بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف الیکشن اپلیٹ ٹربیونل میں اپیلیں کیں جو خارج کردی گئیں۔درخواست گزاروں کے وکلاء نے استدعا کی کہ ریٹرنگ افسر اور الیکشن ایپلٹ ٹربیونل فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ریٹرننگ افسرمحمد شاہد نے کہا کہ انہوں نے تمام قانونی حقائق کو مدنظر رکھ کر بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔ بیگم کلثوم نواز کے وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست گزاروں نے کاغذات نامزدگی کے خلاف بے بنیاد اعتراضات اٹھائے۔

x

Check Also

ڈانس پارٹی پرچھاپہ،اسٹیج اداکارہ سمیت7رقاصائیں گرفتار

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈانس ...

Connect!