شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / آزادی کپ، پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین دوسرا میچ آج ہوگا
آزادی کپ، پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین دوسرا میچ آج ہوگا

آزادی کپ، پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین دوسرا میچ آج ہوگا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) آج پھر سیٹی بجے گی، سٹیج سجے گا، تالی بجے گی اور کھیل جمے گا۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا ٹاکرا آج شام سات بجے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔آزادی کپ کا پہلا ٹی 20میچ سرفراز الیون نے جیت لیا جبکہ دل ورلڈ الیون نے جیت لیے۔ پہلے ٹی 20 میچ میں بلے باز بابر اعظم بہترین بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار پائے،  ٹرافی، ہیوی بائیک اور ایک ہزار ڈالر نقد انعام دیا گیا، کرکٹ بحالی کے ساتھ شائقین کو جوش وجذبہ بھی بحال ہوگیا، آج پھر دنیا کی نظریں قذافی سٹیڈیم لاہور پر ہوں گی، ورلڈ الیون اور قومی کرکٹ ٹیم کے درمیان آزادی کپ کا دوسرا میچ آج شام سات بجے کھیلا جائے گا،  اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔

About aqeel khan

Scroll To Top