شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرو:واپڈا ،ٹیلی فون اور سوئی گیس کے بل بر وقت نہ ملنے سے صارفین کو ہزاروں روپے جرمانہ

بھائی پھیرو:واپڈا ،ٹیلی فون اور سوئی گیس کے بل بر وقت نہ ملنے سے صارفین کو ہزاروں روپے جرمانہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)واپڈا ،ٹیلی فون اور سوئی گیس کے بل بر وقت نہ ملنے سے صارفین کو ہزاروں روپے جرمانہ ۔کئی صارفین کے واپڈا اور ٹیلی فون کے کنکشن کٹ گئے۔با اثر افراد کے سفارشی ملازمین گھر بیٹھے تنخوائیں وصول کرنے لگے۔ صارفین سراپا احتجاج ۔محکمہ ڈاک اور واپڈا کے ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈا کے بلوں کی تقسیم کا نظام تباہ و برباد ہو چکا ہے محکمہ نے بلوں کی تقسیم کے لئے با اثر افراد کی سفارشوں پر جو عملہ بھرتی کیا ہوا ہے وہ بلوں کو گھر گھر جا کر تقسیم کرنے کی بجائے گاؤں کے چوکوں اورچوراہوں میں بل پھینک کر چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے کئی صارفین کو بل نہی ملتے اسکی وجہ سے انہیں اگلے ماہ بھاری جرمانوں کے ساتھ بل ادا کرنے پڑتے ہیں اسی طرح محکمہ ٹیلی فون کے بل محکمہ ڈاک کے ذریعے تقسیم کئے جاتے ہیں مگر محکمہ ڈاک کا عملہ بھی بلوں کو گھر گھر جا کر تقسیم کرنے کی بجائے ایک ہی جگہ پر بل پھینک کر فرار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے بل بر وقت نہ ملنے سے لوگوں کو بھاری جرمانہ کے ساتھ بل دینے پڑتے ہیں ،سماجی راہنماؤں راحیل، اور احمد جمال نے بلوں کی بروقت تقسیم نہ ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ حکام کو بل ڈسٹری بیوٹروں اور محکمہ ڈاک کے نا اہل کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے نا اہل عملہ کو نوکریوں سے برخواست کرنا چاہیے انہوں نے مطالبہ کیا ہے بروقت بل تقسیم نہ ہونے سے صارفین کو جو جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے وہ ان ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹنا چاہیے

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...