شہ سرخیاں
Home / پاکستان / ڈیرہ بگٹی:فراری کمانڈر وڈیرہ عبداللہ نے 8 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دئیے

ڈیرہ بگٹی:فراری کمانڈر وڈیرہ عبداللہ نے 8 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دئیے

ڈیرہ بگٹی (پاک نیوز)ڈیرہ بگٹی میں معروف فراری کمانڈ) وڈیرہ عبداللہ نوحقانی نے آٹھ ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دئیے ، قومی دھارے میں شامل ہونے والے سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں ٹوبہ نوحکانی میں کالعدم تنظیم کے فراری کمانڈر وڈیرہ عبداللہ اور نور محمد عرف چھوٹا وڈیرہ نے اپنے آٹھ ساتھیوں کے ہمراہ قبائلی رہنماء وڈیرہ محمد اسماعیل پہاڑی کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق سابق فراری کمانڈرز فورسز اور گیس پائپ لائنوں پر حملے سمیت دیگر تخریبی کاروائیوں میں ملوث تھے۔وڈیرہ محمد اسماعیل پہاڑی نے اپیل کی کہ پہاڑوں پر لاحاصل اور بے مقصد جنگ لڑنے والے بھائی واپس آ جائیں ہمارے بھائی حکومتی پیشکش سے فائدہ اٹھا کر ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے کاموں میں حصہ لیں۔سابق فراری کمانڈر نے کہا کہ ہم بٹھکے ہوئے تھے اور ہمیں ورغلایا گیا ، ہم ملک کی وفاداری کا حلف اٹھاتے ہیں ، آئندہ پرامن اور محب وطن شہری بن کر زندگی گزاریں گے۔

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!