شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / آزادی کپ فائنل: پاکستان نے ورلڈالیون کو 34 رنز سے ہرا دیا

آزادی کپ فائنل: پاکستان نے ورلڈالیون کو 34 رنز سے ہرا دیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس)آزادی کپ کے فائنل میں پاکستان نے ورلڈالیون کو 34 رنز سے ہرا دیا، پاکستان نے مہمان ٹیم کو جیتنے کیلئے 20 اووز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز کا ہدف دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ورلڈ الیون کو آزادی کپ کے فائنل میں ایک سو چوراسی رنز کا ہدف دیا۔ احمد شہزاد نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بابر اعظم نے 48 اور فخر زمان نے 27 رنز بنائے۔ ورلڈ الیون کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں شائقین کا جوش و خروش بھی عروج پر ہے۔ورلڈ الیون نے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں، پال کالنگ وڈ کی جگہ آل راونڈر ڈیرن سیمی اور وکٹ کیپر ٹم پین کی جگہ جارج بیلی کو ٹیم میں شامل کیا گیا، جبکہ پاکستان کی طرف سے سہیل خان کی جگہ حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔آزادی کپ کا فائنل سابق کپتانوں مصباح الحق اور شاہد آفریدی نے ساتھ بیٹھ کر دیکھا۔ مصباح کی اہلیہ عظمیٰ بھی ساتھ موجود رہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کو رنگین رکشوں پر گراؤنڈ کا چکر بھی لگوایا گیا۔ قوم کے ہیرو ہاتھ ہلا کر تماشائیوں کی محبت کا جواب دیتے رہے۔

x

Check Also

ڈانس پارٹی پرچھاپہ،اسٹیج اداکارہ سمیت7رقاصائیں گرفتار

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈانس ...

Connect!