شہ سرخیاں
Home / پاکستان / این اے 120 کے تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

این اے 120 کے تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

لاہور(پاک نیوز)پاکستان میں لاہور کے حلقہ این اے 120 کے تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیے گئے ہیں اور وہاں سیکیورٹی کے لیے فوج کے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں جنہوں نے ان اسٹیشنز کا چارج سنبھال لیا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے باعث خالی ہونےوالی قومی اسمبلی کی نشست این اے120 کے انتخابی معرکے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔روایتی طور پر یہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا حلقہ ہے جہاں سے نوازشریف ہمیشہ الیکشن جیت کر قومی اسمبلی میں آتے رہے۔اگر اس حلقے کی تفصیلات دیکھی جائیں تو این اے 120 میں ووٹر کی کل تعداد 3 لاکھ اکیس ہزار سات سو 86 ہے، مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار چھ سو 42 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار ایک سو 44 ہے،این اے 120 کے اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے 220 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 103 مردوں جبکہ 98 پولنگ اسٹیشنز خواتین کے لیے ہوں گے۔ حلقے میں انیس پولنگ اسٹیشنز مشترکہ ہوں گے، جہاں کل 573 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔ مردوں کے 312 اور خواتین کے 261 پولنگ بوتھ قائم ہوں گے۔ضمنی الیکشن کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کو تین دن کے لیے مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ ان افسران کو یہ اختیارات سولہ، سترہ اور اٹھارہ ستمبر تک حاصل ہوں گے۔ ڈسٹرک ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران انتخابی عمل میں خلل ڈالنے والوں کو موقع پر سزا دے سکیں گے اور انتخابی عمل میں خلل ڈالنے والوں کو قید یا جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔اس حلقے میں ابتدائی طور پر 55 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ تاہم دس نے کاغذات واپس لے لیے جس کے بعد اب 44 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے اصل مقابلہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی بیگم کلثوم نواز اور پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے درمیان ہی نظر آرہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے فیصل میر جبکہ نئی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...