شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / رینالہ خورد:شکار کھلتے ہوئے نوجوان اپنی ہی بندوق کا فائر لگنے سے جاں بحق ہوگیا
رینالہ خورد:شکار کھلتے ہوئے نوجوان اپنی ہی بندوق کا فائر لگنے سے جاں بحق ہوگیا

رینالہ خورد:شکار کھلتے ہوئے نوجوان اپنی ہی بندوق کا فائر لگنے سے جاں بحق ہوگیا

رینالہ خورد (میاں محمد طیب یونس سے)شکار کھلتے ہوئے نوجوان اپنی ہی بندوق کا فائر لگنے سے جاں بحق ہوگیا واقعہ ضلع ناروال میں پیش آیا نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت آبائی گاؤں چار ون آر اے میں سپر د خاک کر دیا گیا واقعات مطابق رینالہ خورد کے نواحی گاؤں چار ون آر اے چوچک روڈ کا رہائشی نوجوان رانا راشد اپنے دوستوں پیر نور اللہ بودلہ ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف عارف خان لشاری چوہدری محمد شفیق اور دیگر دوستوں کے ہمراہ ضلع ناروال کے علاقہ میں شکار کھیل رہا تھا کہ اچانک رانا راشد کی بندوق کی بندوق کی ڈائریکشن تبدیل ہونے سے بندوق سے چلایا جانیوالا فائر راشد کے پیٹ میں لگ گیا جس سے وہ شدید مضروب ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تھوڑی دیر بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملا متوفی کی ہلاکت کی خبر اس کے گھر اور دیہہ مذکورہ میں پہنچی تو ہر طرف کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار ہوگئی مرحوم کی نماز جنازہ میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو آبائی گاؤں چک نمبر چار ون آر اے میں سپر د خاک کر دیا گیا ہے

About aqeel khan

Scroll To Top