شہ سرخیاں
Home / پاکستان / وزیراعظم پاکستان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم پاکستان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک وفد کے ہمراہ آئندہ ہفتے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔گزشتہ ماہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنھبالنے کے بعد خاقان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں پہلی بار شرکت کریں گے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے گزشتہ ماہ افغانستان کے متعلق پالیسی کے اعلان کے بعد وہ پہلی بار امریکہ جا رہے۔پالیسی پر خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان میں موجود ہیں لیکن اسلام آباد کا موقف رہا ہے کہ پاکستان میں ایسی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں جو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہوں۔پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے طرف سے جاری بیان کے مطابق نیویارک میں 18 ستمبر سے شروع ہونے والےجنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم عباسی دیگر ملکوں کی قیادت کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!