شہ سرخیاں
Home / پاکستان / لاہور: این اے 120 ضمنی الیکشن، اے این پی کے امیدوار کلثوم نواز کے حق میں دستبردار

لاہور: این اے 120 ضمنی الیکشن، اے این پی کے امیدوار کلثوم نواز کے حق میں دستبردار

لاہور(پاک نیوز) لاہورکےحلقہ این اے ایک سو بیس کےضمنی الیکشن پرسب کی نظریں جمی ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار میر بہادر خان ہوتی مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ مریم نوازنےکہاہے کہ اب وہ وقت دورنہیں جب ن لیگ بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ نواز شریف کی محبت کو دلوں سےکوئی نہیں نکال سکتا۔لاہورکاحلقہ این اےایک سوبیس بنا سب کی توجہ کامرکز بنا ہوا ہے اور سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدوار کی جیت کے لیے پرامید ہیں۔ اے این پی کے امیدوار امیربہادرخان ہوتی نے مریم نواز شریف سےملاقات کی اور این اے ایک سو بیس سے بیگم کلثوم نواز کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا۔ امیر بہادر خان ہوتی نے امید ظاہر کی کہ ان کی جماعت کا مستقبل میں بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد برقرار رہے گا۔مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازکی زیرصدارت اہم اجلاس بھی ہوا جس کارکنوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی اور ضمنی الیکشن سےمتعلق تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو نہ صرف ووٹ دینا ہے بلکہ اس ووٹ کی حفاظت بھی کرنی ہے۔

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!