شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنرز کو تاحال پیمنٹ ریلیز نہیں کی

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنرز کو تاحال پیمنٹ ریلیز نہیں کی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب ایجوکیشن نے اپنے پارٹنرز کو ہر ماہ ذلیل کرنے کا عہد کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ایجوکیشن نے ابھی تک آدھا مہنہ گزرنے کے باوجود ماہ ستمبر کی پےمنٹ ریلیز نہیں کی۔ سکول مالکان (پیف پارٹنرز) کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہر بار پے منٹ لیٹ ریلیز کرتی ہے جس کی وجہ سے انہیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹیچرز کام کرنے سے کتراتی ہے کہ پیف سکول میں تنخواہیں دیر سے ملتی ہیں۔ جس کی وجہ سے نہ صرف ٹیچرز کا مسئلہ درپیش آتا بلکہ بچوں کا معیار تعلیم بھی ڈاؤن ہوتا ہے۔ سکول مالکان(پیف پارٹنرز) حکومت پنجاب ، چئیرمین پیف راجہ قمراللسلام اور ایم ڈی صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح پیف ملازمین کو ہر ماہ ابتدا میں تنخواہ دی جاتی ہے اسی طرح سکول مالکان کو بھی جلد ازجلد پے منٹ دی جائے۔

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!