شہ سرخیاں
Home / پاکستان / این اے 120:ضمنی الیکشن میں بائیومیٹرک مشین استعمال کی جارہی ہیں

این اے 120:ضمنی الیکشن میں بائیومیٹرک مشین استعمال کی جارہی ہیں

لاہور(پاک نیوز)پاکستان کی انتخابی تاریخ میں پہلی بار حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں آزمائشی طور پر بائیومیٹرک  مشینیں استعمال کی جا رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے  120 کے ضمنی الیکشن میں بائیو میٹرک مشینوں کو تجرباتی طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔100 بائیو میٹرک مشینیں 39 پولنگ سٹیشنز پر استعمال ہوں گی ، ان مشینوں کو تربیت یافتہ آپریٹر استعمال کریں گے ، بائیو میٹرک مشینوں پر ووٹر کی تصدیق کے لیے اصل شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ووٹر پہلے مینوئل طریقے سے ووٹ کاسٹ کریں گے ، اس کے بعد بائیو میٹرک مشین سے ووٹ کاسٹ کر سکیں گے ، بائیو میٹرک مشینوں پر انگوٹھے کے نشان سے ووٹر کی تصدیق کی جائے گی۔مشین پر نصب کیمرہ ووٹر کا چہرہ مشین میں موجود ڈیٹا کے ساتھ تصدیق کرے گا ، الیکشن کمیشن کی آئی ٹی ٹیم کے مطابق سارے عمل میں اٹھارہ سے بیس سیکنڈ کا وقت درکار ہوگا۔سو بائیو میٹرک مشینیں ابتدائی مرحلے میں انتالیس پولنگ سٹیشنز پر استعمال ہوں گی ، پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک مشین درجہ حرارت برداشت کر سکتی ہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق یہ تاثر غلط ہے کہ ان مشینوں کے استعمال سے ووٹنگ کا روایتی انداز متاثر ہوگا۔

x

Check Also

ڈانس پارٹی پرچھاپہ،اسٹیج اداکارہ سمیت7رقاصائیں گرفتار

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈانس ...

Connect!